۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام موسوی فرد

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے کہا: مقاومتی محور انقلاب اسلامی کے فروغ اور اس کے پیغام کے طور پر دنیا میں پھیل چکا ہے۔ آج لبنان اور یمن مقاومت کی علامت بن چکے ہیں جبکہ عراق اور شام بھی جمہوریہ اسلامی ایران کے ساتھ مقاومتی محاذ میں شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد سے نمائندہ کے مطابق، صوبہ خوزستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید عبدالنبی موسوی فرد نے آستان قدس رضوی کے اسلامی ریسرچ فاؤنڈیشن کے کانفرنس ہال میں منعقدہ نویں بین‌الاقوامی مجاہدین کانفرنس میں خطاب کے دوران ایران کی مختلف تاریخی ادوار میں ہونے والی جنگوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ایران اور روس کے درمیان جنگوں کے دوران ایران نے برسوں تک صرف ایک ملک کے خلاف جنگ کی لیکن افسوس کہ قاجار حکومت کے دور میں ایران کے بعض حصے جدا ہو گئے۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن نے دشمن کے منصوبوں کو درہم برہم کر دیا

انہوں نے مزید کہا: خرم شہر کی آزادی کے بعد امام خمینی (رح) نے سیاسی ادبیات کو تبدیل کیا۔ امام خمینی (رح) کا مقاومتی طریقہ ان کے فکری اصولوں میں شامل ہے اور یہ مقاومتی منطق انقلاب اسلامی کا ایک اہم پیغام ہے جو اس وقت دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔

حجت الاسلام موسوی فرد نے مزید کہا: آج مقاومتی محاذ کی موجودگی کی برکت سے دشمن جہاں بھی گیا، اسے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

حجت الاسلام موسوی فرد نے کہا: اسرائیلی غاصب حکومت غزہ پر قبضہ کرنا چاہتی تھی لیکن "طوفان الاقصی" آپریشن نے ان کے منصوبوں کو درہم برہم کر دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .